حکومت لاک ڈاون کو مزید سخت کرے، خواتین ڈاکٹر ز کا مطالبہ

584
کراچی : ڈاکٹر نصرت اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کےتحفظ کے لیے لاک ڈاون کو مزید سخت کرے، اگرلوگ سڑکوں پرنکل آئےتوکورونامرض پھیلےگا۔
خواتین ڈاکٹرز نے کراچی پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکیا گیا توکورونا روکنے میں مدد ملے گی، ہم اسپتالوں میں برےحالات دیکھ رہے ہیں،معاملات تیزی سےہاتھ سےنکل رہے ہیں، ہمیں کورناوائرس کامقابلہ کرناہے،لاک ڈاؤن موثرہوناچاہیے۔
ڈاکٹر صفیہ کا کہنا تھا کہ اگرضروری گھرسے باہر نکلناہے تو احتیاط کے ساتھ نکلیں ، ہم ادھرسیاست کرنےیاحکومت چلانےنہیں،عوام میں شعوراجاگرکرنےآئےہیں، ہمیں نہیں پتاکہ کس کوکوروناہےکس کونہیں،ہمیں سب کودیکھناہوتاہے،ہمیں خودکواوردوسرے لوگوں کوبھی بچانا ہے۔
ڈاکٹرنگہت کا کہنا تھا کہ وہ وقت نہ آجائےکہ ہم آئی سی یومیں لوگوں کوسنبھال نہ سکیں، ہم ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں، ڈاکٹرزلوگوں کوسمجھانےکیلئےہاتھ جوڑنےاورپاؤں پڑنےپرمجبورہو گئےہیں، کل عبدالباری اورڈاکٹرقیصر ہاتھ جوڑرہےتھے،آج ہم ہاتھ جوڑرہےہیں۔
ڈاکٹرصفیہ نے کہا کہ پاکستان میں 264ڈاکٹرزوطبی عملہ کورونا سےمتاثرہوئےہیں،3جاں بحق ہوچکے،خدارابس گھروں میں رہیں۔