جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس کا شکار

1190

کراچی: سندھ اسمبلی کے رکن و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ چلے گئے۔

جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے احباب کے اصرار پر گزشتہ روز آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی سے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ آج  مثبت آئی ہے۔

رپورٹ آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ڈاکٹرز کے مشورے سے ایم پی اے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

ایم پی اے سید عبدالرشید نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جو لوگ مجھ سے رابطے میں تھے وہ بھی احتیاطا کورونا ٹیسٹ کروالیں اور عوام سے  جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں میں یاد رکھنے، اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔