وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

1034

وزیراعظم عمران خان کا آج ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کا کورونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ہے، وزیر اعظم کے کرونا ٹیسٹ کے لیے آج ڈاکٹرز نے سیمپل لیے تھے۔

واضح رہے کہ فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کاعطیہ دیا تھا۔

فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز کی تھی،جس پر وزیراعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔