پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی،ڈاکٹر عارف علوی

679

اسلام آباد (جسارت نیوز)  صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کے ساتھ طے شدہ 20 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایوان صدر میں اجلاس کی صدارت کی۔

عارف علوی نے  صوبائی حکومتوں، علمائے کرام اور منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی ، تحصیل اور دیہات کی سطح پر  ان 20 نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

 ڈاکٹر عارف علوی نےمزید کہا کہ  پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی، عوام معاشرتی فاصلے  کوبرقرار رکھے اور گھروں میں نماز تراویح پڑھنے کی کوشش کرے ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ ، بریگیڈ (ر) اعجاز احمد شاہ ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ، پیر نور الحق قادری ، معاون خصوصی  برائے اطلاعات و نشریات ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین کی شرکت ۔