فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم کو ٹیسٹ کی تجویز

435

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیسٹ کروانے کی تجویز دوں گا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس وقت کابینہ اجلاس جاری ہے،اس حوالے سے وزیراعظم سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کروں گا اور انہیں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دوں گا۔

واضح رہےکہ فیصل ایدھی نے پانچ روزقبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کیلئےایک کروڑ کاچیک پیش کیا تھا۔