بھارت میں 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

429

نئی دہلی :بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی کوریج کرنیوالے 167 صحافیوں میں سے 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، مہاراشٹر میں 4666 افراد میں جان لیوا وائرس کی تصدیق، ہوئی ہے جبکہ 232 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ممبئی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی کوریج کرنیوالے 167 صحافیوں کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بھارت بھر میں اب تک 18 ہزار 658 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 592 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔