ترک ڈرامہ”ارطغرل غازی” یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر ہوگا

1587

اسلام آباد: اسلامی تاریخ کےآئینہ دار “ارطغرل غازی”پر بنائی گئی  مقبول ترین ٹی وی سیریز دیرلیش ارطغرل یکم رمضان المبارک  سے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کی جانے والی اسلامی تاریخ پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز کو “ارطغرل غازی” یکم رمضان سے روزانہ سرکاری ٹی پرنشر کیا جائےگا۔

مزید پڑھئیے: وزیراعظم کا ترک سیریل “ارطغرل غازی” کو پی ٹی وی پرنشرکرنے حکم

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نےتاریخی ترک ڈرامے “دیرلیش ارطغرل”  کا اپنی تقریر میں ذکر کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ترک سیریز اردو میں ڈب ہو تاکہ ہمارے لوگوں کو مسلمانوں کی تاریخ کا پتہ چلے۔

ترک ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ  اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہےکہ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ابراہیم ایرن کے مطابق یہ ڈرامہ 60 سے زائد ممالک میں ٹی وی چینلز پر دکھایا جا رہا ہے،اب تک دنیا کے 78ممالک میں یہ سیریز دیکھی جارہی ہے جس میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔

ڈرامےکا یہ تہذیبی پہلو اتنا شاندار ہےکہ 2007 میں نیویارک ٹائمزمیں ولیم آرمسٹرانگ نے لکھا کہ “طیب اردوان اور ترکی کی نفسیات جاننے کے لیے ’ارطغرل‘ ڈرامہ دیکھ لیجیے”۔

Review: Resurrection – Ertugrul | Muslims4UK

ولیم آرمسٹرانگ کے بیان نے پروپگینڈے کی صورت اختیار کرلی جس کے بعد اردوان نے “ارطغرل” کے خلاف ہونے والے اس سارے پروپیگنڈے کے جواب میں صرف ایک فقرہ کہا کہ” جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے تب تک شکاری ہی ہیرو بنے رہیں گے”۔