کورونا : آگاہی کی فراہمی کیلیے نئی ایپ متعارف

590

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کوویڈ 19 کے بارے میں آگاہ کرنے کےلیے نئی ایپ متعارف کروادی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے “ریڈ الرٹ”کے نام سے ایک ایپ بنائی ہے جس میں ملک بھر میں کورونا کیسز سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں، اس ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ  “ریڈ الرٹ” ایپ کے ذریعے صارفین 300کلومیٹر تک کورونا مریض سے آگارہیں گے۔

تین سو کلو میٹر کے فاصلے پر اگر کوئی کورونا سے متاثر افراد موجود نہیں ہوگا تو صارفین کو   ” آپ محفوظ زون میں ہیں ” کے نام سے ایک پیغام موصول ہوگا۔

اس ایپ میں ملک بھر کے صوبوں کاریکارڈ موجود ہے،احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وڈیوز اور دیگر معلومات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔