بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار

1043

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کیلئے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اےایس آئی شہزاد پرویز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور ملزم کومحمودصدیقی گروپ کیجانب سےبھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔