جرمن باکسر” ہیلم اوٹ” نے اسلام قبول کرلیا

1257

برلن: جرمنی کے مشہور باکسر ” ہیلم اوٹ”نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران اسلام قبول کرلیا ۔

معروف باکسر ” ہیلم اوٹ”نےاسلام قبول کرنے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام میں کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن نے مجھے اس مذہب کو جاننے کا موقع دیا جس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔جرمن باکسر نے ویڈیو میں کلمہ طیبہ بھی پڑھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے )فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں ۔