بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہر میں جراثیم کش مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری

118

سکھر (نمائندہ جسارت) بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہر میں جراثیم کش مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ اور چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطاء الرحمن خان کی نگرانی میں فیومیگیشن عملے نے مختلف یوسیز سمیت مساجد ‘ امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا۔