شین واٹسن پی ایس ایل کا حصہ ہونگے

464

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کراگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔

پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ندیم عمر کے مطابق انہوں نے شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔

اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کریں گے۔