پاکستان کیلئے 1ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکا ریلیف پیکج منظور

474

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ نے کورونا وائرس کی وبا پرقابو پانےکیلئے پاکستان کو 1ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرجاری کرنے کی منظوری دےدی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈپٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائر س کی وبانے پاکستانی معیشت کو متاثر کیا ہے،منفی اثرات پر قابو پانے کے مقامی اقدامات اور عالمی معاشی سرگرمیوں میں کمی سے ادائیگوں کے توازن کی فوری ضرورت پیدا ہوئی ہے۔جیوفری اوکاموٹو

ڈپٹی سربراہ  آئی ایم ایف جیوفری اوکاموٹو  نے مزید کہا کہ ہنگامی مالکاری پاکستانی حکام کوہنگامی پالیسی ریسپانس اورصحت کے شعبےمیں اخراجات کیلئے مالی وسائل مہیا کرے گی۔کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان نے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی پالیسی ریٹ میں کمی اور نئی ری فنانسنگ سہولیات کے ذریعے مالی استحکام کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔