نیو کاسل کلب 62 ارب 46 کروڑ 25 لاکھ روپے میں فروخت

689

معروف انگلش فٹ بال کلب نیو کاسل کو 300 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

خبر رساں ادارے کےمطابق نیو کاسل کے مالک ما ئیک ایشلے نے یہ کلب امانڈا اسٹیولےکو فروخت کیا ہے، امانڈا اسٹیولے کوسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

معاہدے کے بعد مائیک ایشلے نے انگلش پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کو بھی اس سے آگاہ کر دیا ہے ،قابل ذکر با تی ہے  کہ موجودہ سیزن میں نیو کاسل یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔

نیو کاسل کلب کی رقم کا تخمینہ  300ملین پاؤنڈ ہے جس کو پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم تقریبا 62 ارب 46 کروڑ 25 لاکھ 62 ہزار 210 روپے بنتے ہیں۔

نیو کاسل کے سابقہ مالک مائیک ایشلے نے کلب 2007 میں 134 ملین پاؤنڈز میں خریدا تھا،جنوری 2018ء میں امانڈا سٹیولے نے کلب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔