ملتان: کنویں کی صفائی میں پانچ افراد جاں بحق

504

ملتان : بستی ملوک میں گندے پانی کے کنویں کی صفائی کے دوران گر کر ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی اور تین کزن شامل ہیں، باپ کو تشویشناک حالت میں بہاولپور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک ہی گھر کے افراد گندے کنوئیں کی صفائی کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقہ بستی ملوک ٹول پلازہ کے قریب گندے پانی کے کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے مزدور کنوئیں میں گر گیا ،اسی دوران بھائی نے بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی اسی طرح ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے باپ اور دیگر رشتہ داروں نے چھلانگیں لگا دیں ۔

ریسکیوں ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام افراد زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے کنوئیں میں دم توڑ گئے ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔

تشویشناک حالت میں تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئےہیں۔