پاک بھارت میچ: دونوں ٹیموں کیلئے 3،3 پوائنٹس

453

کراچی (اسٹاف رپورٹر): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو 3،3 پوائنٹس دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی میچ نہیں ہوسکا تھا جس پر پی سی بی نے سیریز نہ ہونے آسی سی سے رابطہ کیا تھا ۔

آسی سی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی سیریز بھی نہیں  ہوسکی،جس پر پوائنٹس تقسیم کردیئے گئے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے موقف اپنایا ہےکہ حکومت نے انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے کلیئرینس جاری نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان سیریز گزشتہ سال جولائی اور نومبر میں ہونا تھی لیکن دونوں بورڈز کی کوششوں کے باوجود سیریز نہیں  ہوسکی تھی ۔