امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا ایک اور قیامت خیز دن

367

واشنگٹن: امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2482 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 554 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار 348 ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا وبا کا بدترین دور گزرگیا، کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور امریکی معیشت کو کھولنے کے لئے جمعرات کو حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

امریکی ریاست نیویارک میں 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تاہم عالمی وبا کی وجہ سے نیویارک میں 4 لاکھ 75 ہزارنوکریاں ختم ہوں گی۔