خضدار: ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

409

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خضدار وڈھ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پک اپ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کراڑو سنگری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار اور سول ہسپتال لسبیلہ منتقل کردیا ہے۔