جھوٹی خبروں کی لعنت کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، اقوام متحدہ

489

اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ نے جھوٹی خبروں کی لعنت ایسا زہر ہے جو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر مضر صحت کے بارے میں مشورے اور جھوٹی باتیں بتائی جارہی ہیں ،غلط معلومات کی بڑھتی لعنت ایسا زہر ہے جو عالمگیر وبا یعنی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ نے جھوٹی خبروں کو   روکنے کے لیے کمیونیکیشن رسپانس بنانے کا اعلان کیا ہے۔