وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ اہم دورے پر کل کراچی ائیں گے اور کورونا سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کورونا وائرس کے موجودہ حالات کے تناظر میں علمائے کرام اور تاجربرادری سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور گورنر سندھ سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کراچی میں ایکسپو سینٹر آئسولیشن وارڈ کا بھی دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔