کورونا وائرس: ایران میں 10 ہزار نئی قبریں تیار

747

تہران کے مئیر کے معاون خصوصی نے انکشاف کیاہے کہ کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دارالحکومت تہران کے’بہشت زھراء’ قبرستان مین مزید 10 ہزار نئی قبریں تیار کی گئی ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی’ارنا’ کے مطابق تہران میونسپل کونسل کے اجلاس میں میئر کے معاون مجتبیٰ یزدانی نے کہا کہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹر لمبے متعدد فریج کنٹینر اور کئی ریفریجی ریٹر رکھے گئے ہیں جن میں کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں تدفین سےقبل منتقل کی جائیں گی۔

Coronavirus: Iran death toll surpasses 120 as former senior ...

مجتبٰی یزدانی کاکہنا ہے کہ صرف تہران میں 10 ہزار اضافی قبریں کھودی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کا علم نہیں  ہے ، ایرانی حکومت کی جانب سے 31 صوبوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے انسداد کورونا مرکز کے اجلاس سے خطاب میں شہروں کے درمیان سفر کرنے پرپابندی عائد کردی تھی۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے بتایا کہ ایران میں جنوری کے بعد سے اب تک ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4474 ہوگئی ہے۔