عمرہ زائرین کو پاکستان واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل

450

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث منسوخ شدہ پروازوں کےعمرہ زائرین کو پاکستان واپس بھیجنےکے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

سعودی وزارت وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کےعمرہ زائرین کو پاکستان واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ،عمرہ زائرین کے تمام تر اخراجات سعودی حکومت نے فراہم کیے۔

سعودی ائیر لائن کی پہلی پرواز کے ذریعے عمرہ زائرین لاہور روانہ ہونگے جبکہ دوسری پرواز عمرہ زائرین کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو اتوار کی صبح ہدایت کردہ منتخب ہوٹلوں میں پہنچانے کی تمام تر ذمہ داری کمپنیوں کی۔

یاد رہے کہ  عمرہ و حج زائرین کو بروقت ہوٹلوں میں نہ پہنچانے کی صورت میں تمام تر اخراجات کمپنیوں کوبرداشت کرنا پڑیں گے ۔