لاڑکانہ، فرائض میں غفلت برتنے پر 8 پولیس افسران کیخلاف کارروائی

252

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے فرائض میں غفلت برتنے پر 8 پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف سزائیں دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سزائیں پانے والوں میں انسپکٹر آفتاب احمد منگی، سب انسپکٹر سکندر علی چانڈیو، سب انسپکٹر علی ڈنو جتوئی اور سب انسپکٹر غلام حیدر کو معطل کردیا گیا جبکہ چار اہلکاروں صدام حسین، خالد حسین، لیاقت علی اور گلزار علی کی دو دو سال کی انکریمینٹ ختم کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ پولیس افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں، بصورت دیگر غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔