سکھر، 12 سالہ بچے کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار

158

سکھر (نمائندہ جسارت) پنو عاقل پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج، ترجماں پولیس کے مطابق تھانہ پنو عاقل کے علاقے میں 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او پنو عاقل کو مقدمہ درج کرکے ملزمان فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کرکے نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے بھائی جاوید کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال اور توصیف شامل ہیں۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق متاثرہ بچے و کو میڈیکل لیٹر جاری کیا گیا ہے، ملزمان کیخلاف میڈیکل رپورٹ اور قانون کے مطابق سخت کارروائی جائے گی۔