نکیال سیکٹر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی

357

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی اندھا دھند فائرنگ کے باعث 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے 2020 میں 708 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی،آئی اسی پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج نے موہرہ گاؤں پر توپ خانے سے گولہ باری کی، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 6 افرادزخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا تاہم زخمیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریب کے صحت مراکز میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔