آپ نیوز نیٹ ورک بند کردیا گیا

993

کراچی: بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نےناگزیر وجوہات کے باعث آپ نیوز ورک کو اچانک بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نےناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کے باعث آپ نیوز ورک کی نشریات بند کردیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ 6 بجے کے بلیٹن کی تیاریاں جاری تھیں کہ ملک ریاض کی جانب سے ایک فون آیا کہ چینل کو بندکرنے کرنے کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد نشریات فوری طور پر بندکردی گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  چینل انتظامیہ کے کچھ ذمہ داران سے رابطہ کرکے وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی گئیں تو کسی کو وجہ کا علم نہیں تھا لیکن اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ فیصلہ ملک ریاض کاتھا۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں جہاں زندگی مفلوج ہے ایسے میں ملک ریاض کی جانب سے ایسے اقدام کے بعد کارکنوں کے واجبات اور ان کے مستقبل کاکیاہوگا یہ کسی کو معلوم نہیں ۔

آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کئے جائیں گے، جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کردی جائیں گی۔

اپریل سے 11 مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کو ادا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اگلے 3 ماہ تک تمام کارکنوں کو نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک اداکی جائیں گی۔

دوسری جانب ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پرنیا چینل شروع کریں گے جس میں آپ نیوزکے ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔