امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

881

ملتان میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتوں جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں واقع قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت نذیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی عمر 70 سال تھی۔

ریسیکو حکام کی جانب سے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم جارہی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ 12 ہزار روپے نقد دیئے جارہے ہیں، اس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔