نماز جمعہ کے اجتماعات، ہنگامہ آرائی پر گرفتاریاں

778

کراچی کے علاقے پیرآباد میں لاک ڈاؤن کے باوجود نمازِ جمعہ کی ادائیگی اورخاتون پولیس  افسر پر حملے کے بعد کراچی پولیس کے اعلیٰ افسران اورنگی ٹاؤن پہنچ گئے۔

تفصیلات مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے 19 ویں روز  نماز جمعہ کی ادائیگی اورخاتون پولیس  افسر پر حملے کے بعد پولیس نے اطراف کی گلیوں کو مکمل طور پر سیل کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ جمعہ کی باجماعت نماز ادائیگی پر منہ کرنے کے باوجود متعدد شہریوں نے ہنگامہ آرائی کی اور خاتون پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی کا ایس ایچ او پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

https://www.facebook.com/jasaratonline/videos/222594782327693/

عدالت نے ایس ایس پی اور ڈی آئی جی ویسٹ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، خاتون ایس ایچ او سندھ حکومت اور عدالتی حکم کی پابندی پر عملدرآمد کروا رہی تھی ۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ، صورتحال اب قابو میں ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا، زمہ دار گرفتار ہونگے۔