شہریوں سے درخواست ہے کہ گھروں میں عبادات کریں،مفتی نعیم

617

کراچی: معروف عالم دین مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ گھروں میں عبادات کریں۔

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا پھیلنے کا خطرہ ہے اور عوام ریاست کی مانیں اور شہریوں سے درخواست ہے کہ گھروں میں عبادات کریں۔

یہ بھی پڑھییں: ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 4552: اموات 66 ہوگئیں

مفتتی نعیم نے اپنی گفتگو کے دوران جمعہ  کی نماز کے حوالے سے کہا کہ ریاست نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو جمعہ کو بھی لوگ اس کی پابندی کریں اورریاست نے جو 4 سے 5 لوگ کہیں ہیں وہ جمعہ پڑھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وبا پھیل رہی ہے تاہم شہریوں سے درخواست ہے وہ گھروں نماز اور عبادت کا اہتمام کریں اور سے درخواست ہے وہ ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔