ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 4322: اموات 63 ہوگئیں

333

 پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 322 جبکہ 63 افراد جاں ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1036 ،پنجاب میں 2171 ،بلوچستان میں 212 ،خیبر پختونخواہ 560 ،گلگت بلتستان میں 213 اسلام آباد میں 102 اور آزاد کشمیر میں 28 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

 پاکستان میں 572 افراد کورونا وائرس سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا سے 20، پنجاب میں 17 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 20، اسلام آباد 1 بلوچستان میں 2، گلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 2723  افراد کے ٹیسٹ کیے اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔