ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک بحریہ

471

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا  کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری اور پاک بحریہ کو امدادی سرگرمیوں میں مخیر حضرات اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ہسپتالوں کو کورونا سے بچاؤ کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا گیا، کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاھور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ہزاروں ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم بھی جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔