پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مارگرایا

616

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق2003 کےمعاہدے کی خلاف ورزی ہے،