ماں اور شیر خوار بچی نے کورونا کو شکست دے دی

414

گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی رہائشی خاتون اور اس کی پانچ ماہ کی شیر خوار بیٹی نے کورونا وائرس کو شست دیدی۔

ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو صحتیاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس میں سے اب تک 22 افراد صحت یاب یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 213 ہے۔