نیویارک، 11/9 کے بعد کورونا کی تباہ کاریاں  

781

نیویارک 11 ستمبر 2001 کےسانحےکے تقریبا 19سال بعد دوبارہ تباہی کامنظر پیش کررہا ہے جہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11/9 سے بھی  دوگنی ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک امریکا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ  14 ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکےہیں۔

Deserted Times Square During Hurricane Sandy | The west side… | Flickr

امریکا سب سے ترقی یافتہ شہر نیویارک میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11/9 سے زیادہ ہوچکی ہیں ، 11/9 حملےمیں نیویارک میں 2977 انسانی جانوں کا نقصان ہواتھا تاہم کورونا وائرس سے اب تک نیو یارک میں4 ہزار 755 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

‏نیویارک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

US braces for 'Pearl Harbor moment' as coronavirus death toll rises

دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکی پرچم ایک دن کیلئے سرنگوں کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیویارک میں کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ونٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔

امریکا بھرمیں نیویارک کورونا کا مرکز سمجھا جا رہا ہے جس کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 1000 میڈیکل فوجی ورکرز نیویارک میں تعینات کردیئے ہیں۔

New York records 731 new coronavirus deaths in its worst day yet ...

گورنرنیویارک  کوومو نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں مشینری کی کمی کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ ہوسکتی ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک کو کم سے کم 37 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے جبکہ رواں ماہ کے آخر میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

NYC's grim contingency as coronavirus deaths rise: Temporary mass ...