مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر تشویش ہے، دفتر خارجہ

470

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی  نے ہفتتہ وار بریفنگ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے، ایسے حالات میں بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں اور بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر تشویش ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، بھارت کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دے جبکہ چھ عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بے گناہ  کشمیری قیدی رہا کرنے پر زور دیا ہے۔

عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں، سمندر پارپاکستانیوں کی سہولت کیلئے وزارت خارجہ نے متعدد اقدامات کئے ہیں، حکومتی کوششوں سے یو اے ای،قطر اور دیگر ملکوں سے پاکستانی وطن واپس پہنچے۔