برطانیہ میں زیر علاج مریض کا نرس پر کھانسنا جرم بن گیا

323

برطانیہ میں زیر علاج مریض کا نرس پر کھانسنا جرم بن گیا، ملزم کو 6 ماہ قید اور 3 سو پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیورپول کے ایک اسپتال میں زیر علاج مریض نے نرس کی طرف منہ کر کے کھانسی کی اور منع کرنے کے باوجود یہ عمل دہراتا رہا۔

نرس کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے نکال کر حوالات میں بند کیا اور عدالت نے محض 6 روز میں ملزم کو سزا سنا دی۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے نرس کی طرف منہ کر کے بار بار کھانسی اور منع کرنے پر تھوکنا شروع کر دیا تھا۔

عدالت نے اس ملزم کو 6 ماہ قید اور 3 سو پاؤنڈ جرمانہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم مذکورہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرعام پولیس اہلکار اور معمر خاتون کے منہ پر کھانے والے ملزمان کو سزا دی جا چکی ہے۔