کوئٹہ:بلوچستان کاسٹیبلری کے اہلکار کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

402

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاٶن میں بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار نے فائرنگ کرکے آے ایس آئی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب بروری تھانے کے اے ایس آئی برات علی کی سربراہی میں بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حیدر علی کے خلاف اس کی اہلیہ کی جانب سے دائر مقدمے میں گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران حیدر علی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی برات علی موقع  پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔