پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی اپنے ملک میں واپسی جاری

300

چمن (جسارت نیوز) پاک افغان سرحد باب دوستی پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر یکطرفہ پیدل آمدروفت کے آج چوتھے روز بھی کھلا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی اپنے ملک میں واپسی اج بھی جاری رہی گزشتہ تین دنوں میں 28 ہزار سے زائد افغان شہری چمن بارڈر باب دوستی کے زریعے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں، آج اپنے ملک جانے والے افغان شہریوں کی تعداد انتہائی کم تھی۔  پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ٹرانزٹ کے ٹرکوں کو سرحد پار جانے کیلئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہفتے میں تین دن ٹرک افغانستان جائیں گے۔