پمز اسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

255

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کورونا آئیسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دے رہے تھے اور اب انہیں دوسری جگہ آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پمز حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے 26 مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا قومی ادارہ صحت کو بھیجا گیا تھا جن میں سے 23 افراد کا رزلٹ پازیٹو آنے کے بعد انکو مختلف جگہو ں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔پمزانتظامیہ کے مطابق متاثرین میں مقامی اور دوسرے علاقوں کے افراد شامل ہیں۔