سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاق سے جواب طلب

418

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا میں بڑھتے کورونا وائرس عافیہ صدیقی کی جیل میں صحت سے متعلق خدشات، ڈاکٹر عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق انکی بہن فوزیہ صدیقی نے درخواست دائر کردی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، منسٹری آف ہیومن رائٹس اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک فریقین سے جواب طلب کر لیا، عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہناتھا کہ جو قیدی بیرون ملک قید ہیں موجودہ حالات میں حکومت کی ان کی واپسی سے متعلق کیا پالیسی ہے بتایا جائے، عدالت میں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور ان کے وکیل عرفان عزیز پیش ہوئے، ان کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ تین سال سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ، فارن منسٹری، وزارت داخلہ،ہیومن رائٹس کمیشن کو عافیہ صدیقی کی معلومات سے متعلق خط بھی لکھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا،امریکا میں بڑھتے کورونا کیسز سے عافیہ صدیقی کی جیل میں صحت سے متعلق خدشات ہیں، کورونا وائرس کے باعث فرانس،انڈیا،ایران نے بھی امریکا سے اپنے قیدی واپس لے لیے ہیں،جو قیدی قتل کے الزام میں گرفتار نہیں امریکا ان قیدیوں کو واپس کر رہا ہے ،عافیہ صدیقی سیاسی قیدی ہیں ان کو بھی حکومت پاکستان واپس لائے ۔