حکومتی سر پرستی سے پاکستان وہ وینام کا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے ،شفیق الرحمن کھٹانہ

260

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ نے کہا ہے کہ مارشل آرٹس کا اسٹائل وہ وینام ویت نام کا مقبول ترین کھیل ہے جو اولمپک کونسل آف ایشیا کے چارٹر پر ہے جبکہ پاکستان میں وہ وینام ابھی نیا کھیل ہے میں پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے صدرندیم قیصر سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت مارشل آرٹس کے ا سٹائل وہ وینام کو پاکستان میں گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہیں ہیں۔ انٹرویو میں پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں کمبوڈیا میں کھیلی گئی 6Thوہ وینام ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے پہلی مرتبہ شرکت کی تھی اورہمار ے کھلاڑی ندیم چمن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برائونز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھااگر حکومت وہ وینام کے کھیل کی سرپرستی کرے تو پاکستان وہ وینام کا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے لہٰذا میں اسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کر تا ہو ں کہ وہ وینام کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پاکستان وہ وینام فیڈریشن کو خصوصی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ اسلام آباد،پشاور ، لاہور ، کراچی،کوئٹہ اورگلگت میں عالمی معیار کی وہ وینام مارشل آرٹس اکیڈمیاں بنائیں اور پھر ان اکیڈمیوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو جدید معیار کی سہولیات فراہم کرکے وہ وینام کھیل کے عالمی مقابلوں کیلئے تیار کیا جاسکے۔پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ نے کہا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں وہ وینام کے کھیل کو لازمی قرار دلوانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے،حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی وہ وینام کے کھلاڑی تعلیمی اداروں میں بچوں کو مارشل آرٹسبالخصوص وہ وینام کے کھیل کی افادیت بارے میں لیکچرز دیں گے اورنہیں وہ وینام کھیلنے کی جانب راغب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وینام ریفری ججزاینڈ کوچنگ کورس کا بھی خصوصی انعقاد کیا جائے گا جس میںکورس ڈائریکٹر شرکاء کو وہ وینام کھیل اور فائٹ کی ایڈوانس تیکنیک سمیت ریفری ججز کو دُنیا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں استعمال ہونے والے پی ایس ایس سسٹم بارے بھی آگاہ کریں گے جبکہ کورس کے شرکاء کیلئے خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے گاتاکہ وہ وینام ریفری ججزاینڈ کوچنگ کورس میں شرکت کرنے والے تمام آفیشلز اپنے کلبوں میں جونیئر کھلاڑیوں کووہ وینام ریفری ججزاینڈ کوچنگ کورس کے دوران سیکھے گئے جدید تیکنیک بارے روشناس کروا سکیں۔ پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ نے کہا کہ وہ وینام کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینا اور پاکستان کو وہ وینام کے کھیل کا ورلڈ چمپئن بنانامیری زندگی کا مشن ہے اس مشن کی تکمیل اور وہ وینام کے کھیل کا معیار بلند کرنے کیلئے ہم ایک ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیںجس پر عملدرآمد شروع ہونے سے پاکستان وہ وینام ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا، ملک کے تمام ڈسٹرکٹ میں وہ وینام مارشل آرٹس کلب بنائے جا رہیں ہیں ۔ پاکستان وہ وینام فیڈریشن انٹر ڈسٹرکٹ وہ وینام چمپئن شپ اورمنعقد کی جائے گی اسی طرح ملک کے ا سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر بھی وہ وینام کے کھیل کو فعال بنا کر مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کیمپس لگا کر جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی اور ان کھلاڑیوں کو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دلوائیں گے تاکہ وہ فکر معاش سے آزاد ہو کر تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں اور اپنے شاندار کھیل کے ذریعے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹس کا سٹائل وہ وینام سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کیلئے بہترین کھیل ہے مارشل آرٹس کا اسٹائل وہ وینام لڑکیوں کیلئے بہترین اور محفوظ کھیل ہے ۔