مرکنٹائل ایکس چینج میں 7.4ارب روپے کے سودے

174

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل میں گزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 3,411کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے7.4ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 14,512 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 4.867 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 644.489 ملین روپے ،ا ین ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 397.079 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 392.812 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 364.931 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 276.796 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 246.303 ملین روپے رہی۔