انٹر بینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا

631

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 98 پیسے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 92 پیسے مہنگا ہوا تھا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 167 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔بدھ کو انٹر بینک میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی دیکھی گئی ۔