پاکستان اسٹاک میں مندی: انڈیکس میں260.28پوائنٹس کی کمی

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد ہوگئی اور انڈیکس260.28پوائنٹس کی کمی سے 30971.27 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ57.95 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 67 ارب 98 کروڑ 93 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.76فیصدزائد رہا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل فنڈز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 30776.05پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیابعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 260.28پوائنٹس کی کمی سے 30971.27پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 147.88 پوائنٹس کی کمی سے13717.92پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس254.39پوائنٹس کی کمی سے 22192.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 67 ارب 98 کروڑ 93 لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر59کھرب 29ارب 37کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی۔