سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کم ہوگئی

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی صرافہ مارکیٹ میںبدھ کو سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرکی کمی ہوئی جس کے حساب سے مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کم ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت4ڈالرکی کمی سے 1652ڈالرہوگئی جس کے حساب سے مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے 96 ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے82ہزار990روپے ہوگئی۔