سندھ میں لاک ڈاٶن کے دوران من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری

605

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اب جانوروں کے 34 ڈاکٹرز ، 5 افسران کو گریڈ 19 میں ترقیاں دے دی گئیں۔

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) سندھ گورٹمنٹ نے کوروناوائرس کی وباء سے بچاؤ کے لیے صوبے میں ” لاک ڈاؤن ” کرکے دو محکموں کے گریڈ 18 کے 39 من پسند سندھی افسران کو گریڈ 19 میں ترقیاں دے دیں ۔

ایسا کرکے بیوروکریسی نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ” لاک ڈاؤن ” کے دوران بھی وہ تمام امور انجام دیے جارہے ہیں جو ” سائیں سرکار ” کی ذاتی دلچسپی کے ہیں اور جن سے سندھ کی عام عوام اور کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترقی پانے والوں میں جانوروں کے 34 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

اس ضمن میں سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے دستخط سے 7 اپریل کو دو علیحدہ نوٹیفیکشن جاری کیے گئے ہیں ۔

نوٹیفیکشن کے مطابق محکمہ سماجی بہبود کے گریڈ 18 کے پانچ افسران شجاع الحسن ، محمود الرحمان ، عامر وحید خواجہ ، عبدالحمید شیخ اور ناتو خان کو گریڈ 19 میں ترقی ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پرنسپل کی اسامیوں پر تعینات کردیا گیا ہے ۔ جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کے انیمل ہسبنڈری ونگ کے 34 افسران کو یکمشت گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقیاں دے دیں گئیں ۔

نوٹیکفیشن کے مطابق جن جانوروں کے 34 ڈاکٹرز کو کوروناوائرس کی وباء کے دوران ان کی ترقی کی خوشخبری کے آرڈر دیے گئے ان میں ڈاکٹر علی اختر شاہانی ، ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو ، ڈاکٹر علی گوہر منگی ، ڈاکٹر احمد ستھر ڈاکٹر عادل یعقوب ، ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ ، ڈاکٹر نوبت خان کھوسو ، ڈاکٹر زاہد میمن ، ڈاکٹر نعیم صدیقی ، ڈاکٹر موہن لعل ، ڈاکٹر اسلم میمن ، ڈاکٹر عبدالستار سہیتو ، داکٹر طارق ہاکرو ، ڈاکٹر مبارک جتوئی ، داکٹر قطب الدین، ڈاکٹر سلیم اللہ اعوان ، ڈاکٹر حبیب اللہ انصاری ، ڈاکٹر بھگوان داس ، ڈاکٹر سلیم سومرو ، ڈاکٹر سید نعمان علی ، داکٹر عبدالستار جونیجو ، ڈاکٹر اصغر میمن ، داکٹر دربان علی ، ڈاکٹر مدن لعل ، ڈاکٹر نانک رام ، ڈاکٹر سجاد احمد ، ڈاکٹر نعیم شہزادہ ، ڈاکٹر مسعود احمد ، ڈاکٹر سلیم جاوید ، ڈاکٹر محمد اعظم بروہی ، داکٹر اقتدار میمن ، ڈاکٹر ارشد حسین ، ڈاکٹر ڈوالفیقار بھٹو اور ڈاکٹر عبدالشکور شامل ہیں ۔

ترقی پانے والے ان ڈاکٹرز کو ڈائریکٹرز و ایڈیشنل ڈاکٹرز کی اسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ترقی پانے والے ان 39 ڈاکٹرز اور افسران میں کوئی بھی مہاجر یا اردو بولنے والا نہیں ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے دیگر محکموں میں بھی آئندہ چند روز میں پسندیدہ افسران کی ترقیوں کے احکامات جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ #