پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کردی گئی

461

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس  کی روک تھام کے لیے تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کردی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ لوگوں کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیروں میں توسیع کے حوالے سے تمام تفصیلات و احکامات کی نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔