سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینیو اور ان کے بھائی ضمانت پر رہا

365

سابق برازیلین اور معروف فٹبال کلب بارسلونا کے اسٹار فٹبالر اور ان کے بھائی روبرٹو آسیس کو پیراگوئے کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فٹبالر اور ان کے بھائی کو عدالتی حکم پر رہا کرنے کے بعد پیراگوئے کے مقامی ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا ہے جہاں وہ کیس ختم ہونے تک رہیں گے۔

رونالڈینیو اور ان کے بھائی کو عدالت نے 16 لاکھ ڈالر جرمانے کے عوض جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسٹار فٹبالر اور ان کے بھائی کو غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات پر پیرا گوئے میں داخل ہونے پر 7 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا.