پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

820

امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائےادویات نےپاکستان کوکورونا وائرس کاعلاج دریافت کرنےوالے ممالک میں شامل کرلیاہے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کی 20رکنی ٹیم مریضوں پرتجربات کرنےکےلیےاہل قرارپائی ہے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کےسربراہ پروفیسرڈاکٹرعمر فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کےاعتراف میں دواکاتجربہ کرنےکی اجازت دی گئی،پچیس پچیس مریضوں کے3گروپ بنائےجائیں گے۔

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروپ کو2 ادویات ارتھرومائسین اورکلوروکوائن دی جائیں گی،جبکہ دوسرےگروپ کےمریضوں پر ایک دواکلوروکوائن کاتجربہ کیاجائےگااورتیسرےگروپ میں شامل 25مریضوں پرروایتی طریقہ علاج اختیارکیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کاچناؤ ان کی صحت،عمراورمرض کی شدت کی بنیادپرہوگا، عارضہ قلب یا دوسرے بڑےمرض میں مبتلا شخص پرتجربہ نہیں ہوگا۔