کے الیکٹر ک نےکراچی کے شہریوں کو خوش کردیا

1124

کے الیکٹرک نے مارچ کے بل کی ادائیگی کے حوالے سے صارفین کو خوش کردیا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہاہے کہ جن صارفین نے نے مارچ کے بل جمع نہیں کرائیں ہیں وہ بجلی کا بل اپریل میں جمع کراسکتے ہیں۔

کے الیکٹر ک کے ترجمان کا کہنا تھاکہ رواں ماہ بجلی کے میٹر کی ریڈنگ لینے کا فیصلہ کیاہے، اگر کسی صارف نے گذشتہ ماہ کا بل نہیں جمع کرایا ہے تو وہ اپریل کے بل کے ساتھ مارچ کا بل بغیر کسی سرچارج کے جمع کراسکتاہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے میٹر ریڈنگ کا عمل موخر کرکے اوسطا کی سطح پر بل صارفین کوبھیجے ،جس کے بعد بہت سے صارفین بل لے کر جب کے الیکٹرک کے دفاتر پہنچے تو دفاتر بندتھے۔